Saturday, 30 April 2016

Peshawar Zalmi will Play World XI

پشاور زلمی ورلڈ الیون پاکستان میں کھیلے گی




پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی رواں برس عالمی الیون ٹیم بنا کر پاکستان میں میچ کھیلے گی جس کا مقصد ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی اور عالمی 
کرکٹ برادری کو پاکستان کے بارے میں مثبت پیغام دینا ہے۔

پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ اس عالمی الیون ٹیم میں پشاور زلمی کےکرکٹرز کے علاوہ کئی دوسرے کرکٹرز بھی شامل کیے جائیں گے اور یہ میچ ملک کے مختلف شہروں میں کرائے جائیں گے جس کے شیڈول کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

Reham Advised PM Nawaz

عمران خان کو ”قابو“ کرنے کیلئے ریحام خان کا نواز شریف کو ایسا مشورہ کہ سن کر وہ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گئے.


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اپنی مرضی کے مالک ہیں اور کسی کی نہیں سنتے اور یہی وجہ ہے کہ انہیں ”قابو“ کرنا بہت مشکل ہے لیکن ان کی سابق اہلیہ اور اینکر پرسن ریحام خان نے عمران خان کو ”قابو“ کرنے کیلئے وزیراعظم نواز شریف کو ایک ایسی تجویز بھیجی جسے سن کر وزیراعظم کا ہنس ہنس کر برا حال ہو گیا۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”حسب حال“ میں عزیزی نے مخبری دیتے ہوئے بتایا کہ ریحام خان نے گزشتہ دنوں وزیراعظم نواز شریف سے رابطہ کیا ، یہ واضح نہیں کہ انہوں نے ملاقات کی، ٹیلی فون کیا یا پھر کسی تیسرے شخص کے ذریعے پیغام بھجوایا۔ ریحام خان نے وزیراعظم کو تجویز دی کہ انہیں خیبرپختونخواہ کا گورنر بنا دیا جائے تو وہ صوبے کی حکومت کو نکیل ڈال سکتی ہیں اور وہ بھی ان سے ڈرے رہیں گے۔
عزیزی کا اپنے مخصوص انداز میں مخبری دیتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ کسی تجویز پر تاثرات کے ذریعے کوئی ردعمل نہیں دیتا آیا کہ انہیں تجویز پسند آئی یا نہیں لیکن ریحام خان کی جانب سے ملنے والی تجویز پر وزیراعظم بے اختیار ہنس پڑے اور ہنس ہنس کر ان کا برا حال ہو گیا۔

Tuesday, 19 April 2016

Jordan Calls Back their Ambassador from Iran


ایک اور عرب ملک نے ایران سے اپنا سفیر واپس بلالیا




عمان (مانیٹرنگ ڈیسک) قطر، بحرین اور دیگر چند عرب ممالک کے بعد اردن نے بھی بالآخر ایران کیساتھ سفارتی تعلقات کے خاتمے کی طرف سفر شروع کردیااور اپنا سفیر واپس بلالیاجس کی وجہ ایران کے دوسرے ممالک کے معاملات میں مداخلت قراردی گئی۔
عرب نیوز کے مطابق اردن نے ایران سے اپنے سفیر کو مشاورت کیلئے واپس بلالیاہے اور اس فیصلے کو تہران اور سعودی عرب کے درمیان پائی جانیوالی کشیدگی سے جوڑاجارہاہے ۔ حکومتی ترجمان محمد مومانی کاکہناتھاکہ اردن نے یہ اقدام ایران کی پڑوسی ممالک بالخصوص گلف ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی وجہ سے اٹھایاہے ۔

Jeans Banned

وہ ملک جہاں جینز پہننے پر پابندی لگادی گئی کیونکہ۔۔۔




پیانگ یانگ(مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی کوریا کے شہری دنیا میں تنہائی کی زندگی گزار رہے ہیں اور ان کا بیرونی دنیا کے لوگوں سے انتہائی کم رابطہ ہوتا ہے۔ ملک کے دو صوبوں شمالی ہیمگ یانگ اور یانگ گانگ کی سرحدیں چین کے ساتھ ملتی ہیں لہٰذا ان صوبوں کے عوام باقی ملک کی نسبت بیرونی دنیا سے زیادہ رابطے میں رہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان دو صوبوں میں مغربی طرز لباس مقبول ہے۔ اب شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ ان نے ملک میں جینز سمیت دیگر مغربی ملبوسات پر پابندی عائد کرتے ہوئے ان دو صوبوں میں کریک ڈاﺅن کا حکم دے دیا ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ملک میں خواتین کے ناک اور کان چھیدوانے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ کم جونگ ان نے مذکورہ صوبوں میں وفادار نوجوانوں پر مشتمل چھاپہ مار گروپ تشکیل دے دیئے ہیں جو سکولوں، کالجوں و دیگر مقامات پر چھاپے ماریں گے اور یقینی بنائیں گے کہ کوئی شمالی کورین شہری مغربی لباس نہ پہنے۔ یہ گروپ سکرٹ کی لمبائی، جوتوں کے سٹائل، ٹی شرکٹس اور ہیرسٹائل پر نظر رکھیں گے۔ شمالی کورین رپورٹرز کے ساتھ رابطے میں رہنے والے جاپانی صحافی اشیمارو جیرو(Ishimaru Jiro) کا کہنا ہے کہ ”شمالی ہیمگ یانگ اور یانگ گانگ کے شہری بڑی تعداد میں مغربی ملبوسات سے متاثرہیں۔ چند ماہ بعد شمالی کوریا کے ایٹمی طاقت بننے کا سالانہ دن منایا جا رہا ہے۔ تب تک ان صوبوں میں یہ کریک ڈاﺅن جاری رہے گا۔
رپورٹ کے مطابق کچھ ماہ قبل کم جونگ ان شمالی کوریا کے مردوں کے لیے حکم جاری کر چکے ہیں کہ وہ ان کے بالوں کے سٹائل کی نقالی کریں اور اپنے بالوں کی لمبائی 2سینٹی میٹر سے زیادہ نہ ہونے دیں۔ خواتین کے لیے انہوں نے ہدایت جاری کی تھی کہ وہ ان کی بیوی ”ری سول جو“(Ri Sol Ju) کے طرزلباس کی پیروی کریں۔ کم جونگ ان نے حکم دیا تھا کہ جن مردوں کے بال مقررہ حد سے زیادہ لمبے ہوں یا ان کا سٹائل مغربی ہو، زبردستی کاٹ دیئے جائیں۔ برطانوی اخبار کے مطابق شمالی کوریااپنے ایٹمی طاقت بننے کی سالگرہ پرمبینہ طور پر 5ویں ایٹمی تجربے کی تیاری کر رہا ہے۔ یہ تجربہ بھی اسی جگہ پر کیا جائے گا جہاں پہلے چار تجربے کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق اس پانچویں ایٹمی تجربے کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔

Chief Selector Inzimam Advised Journalists.


انضمام الحق نے صحافیوں کو بھی نماز پڑھنے کی تلقین کردی



لاہور(ویب ڈیسک)مذہبی رحجان کو فروغ دینے کے سوال پر انضمام الحق نے صحافیوں کو بھی نماز پڑھنے کی تلقین کردی۔پریس کانفرنس میں ایک صحافی نے پوچھا کہ ماضی میں اپنے دور قیادت کی طرح کیا ایک بار پھر پلیئرزکو مذہب کی جانب راغب کرنے اور نماز پڑھانے کی کوشش کرینگے۔ جواب میں انھوں نے کہا کہ نماز تو آپ سب کو بھی پڑھنی چاہیے، ورلڈکپ 2007 میں منیجر پی جے میر کا کہنا تھا کہ میں نے جہاز میں نماز پڑھی،کیا اس وقت ٹیم کی پریکٹس ہورہی تھی جو متاثر ہوئی؟ چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی کتاب میں مذہبی رجحان کو فروغ دینے کا ذکر ہونے کے سوال پر انضمام الحق نے کہا کہ ہمیں اب پیچھے مڑ کر نہیں آگے دیکھنا چاہیے۔

Prime Minister will Fly Back Today

وزیر اعظم تھوڑی دیر میں وطن واپسی کیلئےلوٹن ایئرپورٹ روانہ ہوں گے








لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف اپنا علاج کرانے کے بعد لندن سے دوپہر ایک بجے پاکستان واپسی کیلئے اڑان بھریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف اپنے دل کا علاج کرانے کیلئے لندن گئے تھے اور منگل کے روز علاج مکمل ہونے کے بعد پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے گیارہ بجے گھر سے وطن واپسی کیلئے ایئرپورٹ کیلئے روانہ ہونگے۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکنان وزیر اعظم کو الوداع کرنے کیلئے ان کے گھر کے باہر بڑی تعداد میں جمع ہوگئے ہیں۔ ان کا طیارہ ایک بجے لوٹن ایئرپورٹ سے اڑان بھرے گا جو سیدھا لاہور ایئرپورٹ پہنچے گا جہاں سے انہیں ہیلی کاپٹر میں جاتی امرا لے جایا جائے گا۔


Monday, 18 April 2016

Chief Minister Calls Prime Minister.

ہمیں نواز شریف کی قائدانہ صلاحیتوں پر فخر ہے ،کل وطن واپس پہنچے گے ،وزیراعلیٰ پنجاب نے تصدیق کردی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے تصدیق کی ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کل وطن واپسی کے لیے روانہ ہو نگے ۔ان کا کہنا ہے کہ ہمیں نواز شریف کی قائدانہ صلاحیتوں پر فخر ہے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے وزری اعظم نواز شریف سے ٹیلی فونک گفتگو کی ۔وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ طبعی معائنے کے بعد طبعیت بہتر ہے ،صحت یابی کی دعا کرنے پر قوم کا شکر گزار ہوں ۔اس موقع پر شہباز شریف نے نواز شریف سے کہا کہ آپ کی قائد انہ صلاحیتوںپر فخر ہے ۔